پاکستان ویمنز ٹیم نے ایشیا کپ میں یو اے ای ٹیم کو 71 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر صرف 74 رنز ہی بناسکی اور یوں پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالیہ ریاض نے 36 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ منیبہ علی نے 43 رنز بنائے، ندار ڈار نے 25 رنز اسکور کیے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایشا اوزا نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے دئے گئے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی، ایشا اوزا 3 تیراتھ ستیش 14 کاوشا 18 نتاشا چیریتھ 5 خوشی شرما 20 چاہا مغل 2اور سمیرا نے 2 رنز بنائے اور یوں مقررہ 20 اوورز میں صرف 74 بنا سکی اور پاکستان نے یہ میچ 71 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔
Fourth win of the tournament 💪
A fine performance by Pakistan 👏#PAKvUAE | #WomensAsiaCup2022 pic.twitter.com/v85J7KTjZm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9, 2022
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، ایمن انور، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ 36 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر عالیہ ریاض کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
5️⃣7️⃣ not out
3️⃣6️⃣ balls
5️⃣ fours
3️⃣ sixesAliya Riaz is the player of the match for her blazing half-century 🔥#PAKvUAE | #WomensAsiaCup2022 pic.twitter.com/4h2iCFeR47
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دے دی جب کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں ٹیم کوتھائی لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔