اوبر کا پاکستان کے مختلف شہروں میں سروسز بند کرنے کا افیصلہ

11  اکتوبر‬‮  2022

رائیڈ شیئرنگ کمپنی اوبر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب پاکستان کے پانچ  بڑےشہروں بشمول اسلام آباد، کراچی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں سروس بند کر رہی ہے۔

کمپنی کے صارفین کو ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں لکھا گیا تھا کہ ہم نے 11 اکتوبر 2022 سے کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اوبر سروسز کو مزید پیش نہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے ذیلی برانڈ کریم کے ساتھ ان پانچ شہروں کی خدمت جاری رکھیں گے اور لاہور میں اوبر ایپ کو چلانا جاری رکھیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved