کامران اکمل پی ایس ایل 7سے احتجاجاً دستبردار ہوگئے

12  دسمبر‬‮  2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل 7) سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

پی ایس ایل 7 کے لیے پشاور زلمی نےکامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹر نے پی ایس ایل سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

کامران اکمل  نے  اپنے یوٹیوب چینل  پر  ایک بیان میں کہا کہ شاید اب ٹیم میں میری ضرورت نہیں رہی ،مجھے سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے نوجوانوں کو موقع دیں۔ کامران اکمل نے مزید کہا کہ میرا نہیں خیال کہ مجھے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنا چاہیے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ تقریب میں کامران اکمل کی تنزلی کرتے ہوئےانہیں سلور کیٹگری کے لئے منتخب کیا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved