شاداب خان ٹی ٹوئنٹی میں سعید اجمل اور عمر گل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اب ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔شاداب خان نے 2017 میں اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا جس کے بعد سے انہوں نے 76 اننگز میں بولنگ کرتے ہوئے 21.55 کی اوسط سے 86 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
Shadab Khan moves to the second spot in the list of bowlers with the most T20I wickets for Pakistan 👊#NZvPAK #shadabkhan #shahidafridi pic.twitter.com/Z3sPUrdoHa
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) October 11, 2022
لیگ اسپنر نے کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
علاوہ ازیں اس فہرست میں فاسٹ بولر عمر گل اور آف اسپنر سعید اجمل ٹی ٹوئنٹی میں 85 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جب کہ شاہد آفریدی کا اس فہرست میں پہلا نمبر ہے، انہوں نے 98 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔