سوزوکی موٹر کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ

12  اکتوبر‬‮  2022

پاک سوزوکی موٹر کمپنی  نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنا آٹوموبائل پلانٹ 19 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک بند کرے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق رواں سال یہ ساتویں بار ایسا ہوگا کہ کمپنی  اپنا پروڈکشن پلانٹ بند کرے گی۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی  نے پلانٹ بند کرنے کی وجہ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے طریقہ کار کو مورد الزام ٹھہرایا جس کے لیے پہلے سے سی کے ڈی (CKD) کٹس کی درآمد کی منظوری درکار ہوتی ہے۔سوزوکی کا کہنا ہے کہ نئے  طریقہ کارنے سی کے ڈی کٹ کی درآمد کو سست روی کا شکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے انوینٹری ختم ہوجاتی ہے جس کے چلتے  پلانٹ بند کرنا پڑ ا ہے۔

واضح رہے کہ ہنڈائی نشاط اور ہونڈا اٹلس نے بھی انوینٹری کی کمی کی وجہ سے پیداوار روک دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved