قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی نے ٹی 20 کرکٹ میں بطور پارٹنر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی ہدف کے تعاقب میں 1000 رنز بنانے والی جوڑی بن گئی ہے۔
ہدف کے تعاقب میں رضوان اور بابر کے درمیان 5 سنچری پارٹنرشپ مشترکہ طور پر ٹی 20 کی سب سے زیادہ سنچری شراکت ہیں۔
بابر اور رضوان کے درمیان مجموعی طور پر 8 سنچری پارٹنر شپس ہوئی ہیں، رضوان اور بابر اعظم 8 سنچریوں سمیت 16 مرتبہ ففٹی پلس پارٹنرشپ کر چکے ہیں۔
بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کے درمیان 15 ففٹی پلس شراکتیں ہوئی ہیں۔