ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء میں پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبرکو پاکستان اور بھارت میلبورن میں آمنے سامنے ہوں گے۔
اس کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے کیونکہ اتوار 23 اکتوبرکو میلبورن میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبورن میں میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملےگا۔
یاد رہے کہ میلبورن میں جمعرات سے بارش کی پیش گوئی ہے، آسٹریلیا میں ان دنوں بارشوں سے تین ریاستیں متاثر ہیں اور موسم بھی خاصا سرد ہے۔