آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں سُپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔
گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو غلط ثابت ہوا۔ یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 111 رنز بناسکی، محمد وسیم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔
Netherlands do well to restrict UAE to 111/8 in their 20 overs 👊#UAEvNED | 📝 https://t.co/sD75sGYNF1 pic.twitter.com/NiQsgOcbuG
— ICC (@ICC) October 16, 2022
دیگر بیٹرز میں چراغ سوری 12، کاشف داؤد 15، ورتایا اروند 18، زاور فرید 2، جبکہ کپتان رضوان محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈز نے 3، فریڈ کلاسن 2 جبکہ رولف وین ڈر مروی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
مختصر ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کا آغاز اچھا نہ تھا اوپنر وکرم جیت سنگھ 10، میکس او ڈاؤڈ 23 رنز بناکر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے، دیگر بلےبازوں میں بس ڈی لیڈز 14، کولن ایکرمین 17، ٹام کوپر 8، رولف وین ڈر مروی 0 بناکر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں سکاٹ ایڈورڈز اور ٹِم پرنگل نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 27 رنز بنائے، جس کے باعث ٹیم جتنے میں کامیاب ہوئی۔
An incredible opening day of the #T20WorldCup comes to an end 🔥
Netherlands cross the finish line in yet another thrilling contest!#UAEvNED |📝 https://t.co/sD75sGYNF1 pic.twitter.com/Kh8yIBhSeJ
— ICC (@ICC) October 16, 2022
یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق نے 3، باسل حمید، ظہور خان اور افضل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو اَپ سیٹ شکست سے دوچار کرتے ہوئے 55 رنز سے شکست دی تھی۔