آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔
وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد بھارتی بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا۔
بھارت کی جانب سے اوپنر بلے باز کے ایل راہول نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 33 گیندوں پر 57 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے، کے ایل راہول نے 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔
بھارت کے سوریا کمار یادو نے بھی 33 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 186 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کے کین رچرڈسن نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے بلے بازوں نے مقابلے کی کوشش کی اور اوپنر مچل مارش نے 18 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف پورا نہ کرسکی اور 6 رنز سے شکست کھا گئی۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔