بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمندر مبینہ طور پر 1979ء میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکار دھرمندر کی شادی پرکاش کور سے ہوئی تھی لیکن شادی کے بعد ان کو ہیما مالنی سے محبت ہو گئی تھی۔دھرمندر ہیما مالنی سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن وہ اپنی پہلی بیوی پرکاش کور کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے۔
دوسری جانب دھرمندر پہلے سے شادی شدہ ہونے کی وجہ سے ہیما مالنی سے ہندو میرج ایکٹ کے قانون کے تحت دوسری شادی بھی نہیں کرسکتے تھے اور وہ اپنی پہلی بیوی کو طلاق بھی نہیں دینا چاہتے تھے۔ لہٰذا ہیما مالنی سے قانونی طور پر رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کیلئے وہ مسلمان ہوئے۔
جب دھرمیندر اور ہیما مالنی کے اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرنے کی خبر سامنے آئی تو یہ خبر سنی اور بوبی دیول سمیت ان کی والدہ پرکاش کور پر بجلی بن کر گری۔ سنی دیول ان دنوں کو زندگی کے مشکل ترین دنوں میں شمار کرتے ہیں، سنی دیول والد کے رویے پر افسردہ تھے لیکن ان دونوں کے والد کے ساتھ تعلقات خراب نہیں ہوئے۔