بادل چھٹ گئے، پاک بھارت میچ مکمل ہونے کا امکان

23  اکتوبر‬‮  2022

ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ سے قبل موسم صاف ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ سے قبل موسم صاف ہوگیا ہے جبکہ بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے مابین 20، 20 اوورز کا میچ مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔

بھارت نے میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 2 جیتے ہیں جبکہ ایک میں شکست اور ایک بارش کے باعث بےنتیجہ رہا تھا۔

دوسری جانب پاکستان نے میلبرن میں واحد ٹی20 میچ میں 2 رنز سے شکست کھائی تھی جبکہ 1992ء کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو عمران خان کی قیادت میں شکست دی تھی۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی متوقع پلینگ الیون: کپتان بابراعظم ، محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved