ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔
میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتداء میں بھارتی بالرز نے پاکستان کے دونوں اوپنرز کو جلد ٹھکانے لگادیا تھا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے، قومی ٹیم کی جانب سے افتخار احمد نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
دیگر بلےبازوں میں کپتان بابراعظم صفر، محمد رضوان 4، شاداب خان 5، حیدر علی 2، محمد نواز 9، آصف علی 2، شاہین آفریدی 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کے لیے شان مسعود نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 52 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیب اور ہاردک پانڈیا نے 3، 3 جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر کے ایل راہول اور روہت شرما جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تھے، دونوں نے بالترتیب 4، 4 رنز اسکور کیے جبکہ دوسرے اینڈ پر کوہلی اور پانڈیا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
ویرات کوہلی نے 74 جبکہ ہاردک پانڈیا 40 رنز بناکر نمایاں رہے تاہم ٹیم کو جیت کے دلانے میں ناکام رہے۔