پاک بھارت میچ میں متنازع ایمپائرنگ، سوال اٹھ گئے

23  اکتوبر‬‮  2022

آسٹریلیا کےسابق کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاک بھارت میچ میں امپائرنگ پرسوالات اٹھا دئیے ہیں۔

میلبرن میں کھیلےگئے ہائی وولٹیج میچ میں حارث رؤف نے19 واں اوور مکمل کیا تو بھارت کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے اور اس کی 6 وکٹیں باقی تھیں تاہم بھارت نے آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔

آخری اوور انتہائی سنسنی خیز رہا، نواز نے کوہلی کو اوور کی چوتھی گیند فل ٹاس کرائی جس پر کوہلی نے چھکا لگایا، تاہم امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا جس کے باعث بھارت کو نہ صرف 7 رنز مل گئے بلکہ فری ہٹ بھی مل گئی جس نے بھارت کی جیت آسان بنادی۔

امپائرکی جانب سے اوور ہائٹ ہونے پرگیند کو نو بال قرار دیا گیا تاہم اس فیصلے سے قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم مطمئن نظر نہیں آئے اور ان کی امپائرز سے بحث بھی ہوئی۔

اب  آسٹریلیا کےسابق کرکٹر بریڈ ہوگ نےامپائرنگ پرسوال اٹھادیا اور ٹوئٹ میں کہا کہ محمد نوازکی جوگیند نوبال قراردی گئی اس پرامپائرنےریویو کیوں نہیں کیا؟

ان کا کہنا تھاکہ فری ہٹ پرویرات کوہلی کےبولڈ ہونےپراس گیند کو ڈیڈ بال کیوں نہیں قرار دیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین بھی اس فیصلے پر سخت تنقید کر رہے ہیں، اور اس وقت ایمپائر اور نو بال ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے آخری اوور کی آخری گیند پر 160 رنز کا ہدف پورا کرکے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved