پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے دی

13  دسمبر‬‮  2021

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دے دی۔

میچ کے آغاز میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پہلے ہی اوور کی چوتھی بال پر کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے،  ان کے بعد فخرزمان اور محمد رضوان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 10 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 35 رنز تک پہنچایا۔ محمد رضوان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 32 گیندوں پر ففٹی سکور کی، جبکہ حیدرعلی نے بھی 28 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں نے نقصان پر 200 رنز بنائے، جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے شاندار با ؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ پاکستان میں  دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، اور تمام میچز کراچی میں ہی منعقد ہوں گے۔دوسرا ٹی 20 میچ 14 اور تیسرا 16 دسمبر  2021ءکو کھیلا جائے گا،جبکہ پہلا ون ڈے 18، دوسرا 20 اور تیسرا 22 دسمبر 2021ء  کو کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved