پاک بھارت سنسنی خیز میچ کے دوران شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

25  اکتوبر‬‮  2022

اتوار کے روز ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز میچ کے دوران شہری دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست آسام کے ضلع سیوا ساگر میں ایک شخص کی  پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ دیکھنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ شہری کی شناخت 34 سالہ بٹو گوگوئی کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا جب گوگوئی اور اس کے دوست ایک مقامی سنیما ہال گئے جہاں بھارت اور پاکستان کا میچ براہ راست نشر کیا جا رہا تھا۔

تاہم میچ کے دوران گوگوئی اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا جس کے بعد اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ کے دوران سنیما ہال میں انتہائی شور کی وجہ سے گو گوئی کو دل کا دورہ پڑا، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved