پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروسز معطل ہوگئی ہیں۔
صارفین کو ایپ کے استعمال میں مسئلے در پیش ہیں جس کے تحت وہ گروپس میں پیغامات بھیجنے سے قاصر ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارف کو پیغام بھیجا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں وہ صارفین جو واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کر رہے ہیں، انہیں فون سے ایپ کنیکٹ کرنے میں بھی مسئلے ہورہے ہیں۔
اب واٹس ایپ بیٹا انفو نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میں مسائل کا سامنے ہے تاہم میٹا کے مطابق سروسز بحال کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔