اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا روانہ

29  اکتوبر‬‮  2022

پاکستانی ہاکی ٹیم 29 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کیلئے کراچی سے ملائیشیا روانہ ہو گئی۔

ایونٹ یکم تا 10 نومبر ملائیشیا میں کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائیشیا، پاکستان، جاپان، کوریا، جنوبی افریقہ اور مصر شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ یکم نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے دوپہر جنوبی افریقہ سے کھیلے گا۔

پاکستانی ٹیم دوسرا میچ 2 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجے شام ملائیشیا سے، تیسرا میچ 4 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے دوپہر جاپان سے کھیلے گی۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم چوتھا میچ 5 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے دوپہر کوریا سے جبکہ پانچواں میچ 7 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے دوپہر مصر کیساتھ کھیلے گی، ایونٹ راؤنڈ رابن لیگ طرز پر کھیلا جائے گا۔

کراچی سے ملائشیا روانہ ہونے والے قومی ہاکی ٹیم کے دستے میں منیجر سعید خان، کوچز سیگفرائیڈ ایکمین، ایاز محمود، کھلاڑی اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق، محمد عبداللہ، عقیل احمد، ارباز احمد شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اسامہ بشیر، احتشام اسلم، مرتضیٰ یعقوب، محمد سفیان خان، محمد عمران، ارشد لیاقت، حنان شاہد، محمد عمر بھٹہ، ارباز، رمان خان، رانا عبدالوحید، جنید منظور اور محمد شاہ زیب خان بھی قومی ہاکی ٹیم کے دستے میں شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved