پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو 173 رنز کا ہدف

14  دسمبر‬‮  2021

دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا۔

افتخار احمد نے 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، محمد رضوان نے 38 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیلی، کپتان بابر اعظم 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، حیدر علی 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔فخر زمان 10 رنز بنا کر چلتے بنے، محمد نواز ایک رن بنا کر واش کا نشانہ بنے، آصف علی کو 9 رنز پر شیفرڈ نے پویلین روانہ کیا۔

شاداب خان نے 12 گیندوں پر28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈین اسمتھ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اکائل حسین، ہیڈن واش، روماریو شیفرڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کپتان بابراعظم نے ‏ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی تھی، پاکستان نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved