قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی آئی ایم ایف توچلے گئے، خود کشی بھی نہیں کی لیکن عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا، مہنگائی کے بم گرا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا گیا، ایک طرف ڈالر بے قابو ہے اور دوسری طرف ظالم حکومت مہنگائی کی چھری سے عوام کا گلا اور جیب کاٹ رہی ہے۔
عمران نیازی آئی ایم ایف چلے گئے، خود کشی بھی نہیں کی لیکن عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا ہے
مہنگائی کے ہفتہ وار بم گرا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا ہے
ایک طرف ڈالر کا بے قابو جن ہے تو دوسری طرف ظالم حکومت مہنگائی کی چھری سے عوام کا گلا اور جیب کاٹ رہی ہے
— President PMLN (@president_pmln) October 1, 2021
یہ وہ لوگ ہیں جو قوم کو 46 روپے لٹر پٹرول دینے کے سبز باغ دکھاتے رہے، اب مسلسل مہنگائی سے قوم کا تیل نکال رہے ہیں، پٹرولیم اور ایل پی جی مصنوعات میں اضافے کا مطلب آٹے، چینی، بجلی، گیس سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھانا ہے، حکومت نے جعلی اور جھوٹا بجٹ قوم پر مسلط کیا، عوام کی بس ہوچکی، یہ ظلم مزید برداشت کرنے کے قابل نہیں، قوم پر رحم کیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
ہر روز قیمتوں میں اضافے سے ثابت ہو رہا ہے کہ حکومت نے جعلی اور جھوٹا بجٹ قوم پر مسلط کیا
عوام کی بس ہوچکی ہے، یہ ظلم وہ مزید برداشت کرنے کے قابل نہیں
قوم پر رحم کیا جائے، عوام دو وقت کی روٹی سے محتاج ہو چکے ہیں
— President PMLN (@president_pmln) October 1, 2021
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ شعلوں کو مزیدہوا دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے اپنا 3 سالہ دور حکومت صرف عوام کا تیل نکالنے پر ضائع کیا، عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا، فائدہ صرف اے ٹی ایمز کو دیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور اضافی ٹیکس و محصولات بلا تاخیر واپس لی جائیں۔