پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ تین ٹونٹی میچز کے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں نے نقصان پر 172 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈیئن اسمتھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، اورعقیل حسین، اوشن تھومس ،روماریو اور والش نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جبکہ پاکستان کی جانب سےمحمد رضوان 38 اور افتخار احمد 32 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
173 رنز کےتعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ نے 67 رنز کی شاندار اننگز تو کھیلی، مگر وہ بھی اپنی ٹیم کو کامیابی حاصل نہ کرواسکے، ان کے علاوہ روماریو شیفرڈ 35 اور کپتان پورن نے 26 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور حارث رؤف ، محمد نواز اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Top work boys!
Another T20I series win for 🇵🇰 pic.twitter.com/tACyCH1X65— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2021
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی ہفتے کونیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد 3 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلیں گی، جس کاپہلا ون ڈے 18، دوسرا 20 اور تیسرا 22 دسمبر 2021ء کو کھیلا جائے گا۔