قومی کرکٹ ٹیم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

9  ‬‮نومبر‬‮  2022

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں شاہینوں نے کیویز کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم نے ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

کرکٹ کے اعداو شمار پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق پاکستان ٹیم ٹی  ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچ میں ایک بھی نو بال یا وائیڈ نہ کروانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اننگز میں ایک بھی نوبال یا وائیڈ نہیں کروائی۔ یہ اپنے لحاظ سے ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved