سیمی فائنل میں بدترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم سے بڑی ریٹائرمنٹس کا امکان

11  ‬‮نومبر‬‮  2022

انگلینڈ کے محض دو بیٹرز کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت میں ٹیم کے کئی کھلاڑیوں سے متعلق ریٹائرمنٹ کی باتیں ہونے لگیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 10 وکٹ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا سوچ سکتے ہیں۔

سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی غیر موجودگی میں ہاردک پانڈیا کو کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے چند کھلاڑی ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کرنے والے ہیں، ٹیم میں 30 سال کی عمر کے درمیان کے بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو ٹیم میں اپنی پوزیشن پر غور کریں گے۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ایک مختلف بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے پر روانہ ہو گی۔

علاوہ ازیں سابق کھلاڑی اور تجزیہ کار بھی بھارتی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی میں بدترین شکست پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved