بارش کا خدشہ: آئی سی سی نے ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین بدل دئیے

11  ‬‮نومبر‬‮  2022

آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین میں تبدیلی کر دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل اتوار کے روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کیلئےپلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی اور ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہو گی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں ریزرو ڈے پر مقابلہ پیر کو دن 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کیلئے کم از کم 10 اوورز  کا کھیل ضروری ہے اور میچ کو مکمل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ میچ والے روز لیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل مکمل کرنے کیلئے اتوار کے روز ہی فیصلے لئے جائیں گے کہ آیا میچ کو مکمل کرنے کیلئے اوورز کی تعداد کم کی جائے یا پھر اگر میچ اتوار کے روز ممکن نہ ہو تو میچ کو اگلے روز جاری کیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved