آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022، پاک بھارت کرکٹ ٹاکراکب ہو گا؟

15  دسمبر‬‮  2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، فارمیٹ کے مطابق ہر ٹیم کو 7 گروپ میچز کھیلنا ہونگے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو اگلے برس مارچ کے مہینے میں نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ ویمنز ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 4 مارچ کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوگا۔

پاکستان کی وویمن ٹیم میگا ایونٹ کا آغاز روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہونے والے میچ سے کرے گا، مقابلہ 6 مارچ کو ہوگا۔وویمن ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنے دوسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، 11 مارچ کو گرین شرٹس جنوبی افریقا سے مقابلے کے لئے میدان میں اتریں گی جبکہ 14 مارچ کو اس کا ٹاکرا بنگلہ دیش کے ساتھ ہوگا۔اکیس مارچ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان میدان میں اترے گا، 24مارچ کو پاکستان انگلینڈ سے ٹکرائے گا جبکہ میزبان نیوزی لینڈ سے پاکستان کا میچ 26 مارچ کو ہوگا۔ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچز 30 اور 31 مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے افریقی ممالک میں پھیلاؤں کے باعث آئی سی سی نے زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائر میچز روک دیے تھے جبکہ ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق 5 دسمبر تک کھیلا جانا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved