کامیڈی کنگ عمر شریف کی تدفین کہاں ہو گی، کون سی بڑی شخصیت نماز جنازہ پڑھائے گی؟

3  اکتوبر‬‮  2021

کامیڈی لیجنڈ عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ والد صاحب کی وصیت تھی کہ ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں کی جائے، مزید ان کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ کے وقت کے تعین کیلئے فیملی میں مشاورت کی جا رہی ہے، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں افراد ان کی نمازجنازہ میں شرکت کے خوہشمند ہیں،  والد صاحب کی میت پاکستان آتے ہی کوئی حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

عمر شریف کے بیٹے کی اپیل پرسندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کے مایہ ناز کامیڈین/اداکار عمر شریف کے انتقال کی خبر سے ہر شہری رنجیدہ ہے۔ پی پی پی کراچی نے عمر شریف کے انتقال کے سبب کل مورخہ 3 اکتوبر کو صوبے میں پانی کی قلت، مہنگائی، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والی احتجاجی ریلی ملتوی کردی ہے۔ اور مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق انکی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات سندھ حکومت کررہی ہے۔

 

عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی وصیت پوری کرنے پر وہ اور ان کی فیملی سندھ حکومت کی شکر گزار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف بزرگان دین سے بہت لگاؤ تھا، اور وہ انکی بہت عزت اور احترام بھی کرتے تھے، عمر شریف کی نماز جنازہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مفتی تقی عثمانی صاحب سے بات کی ہے وہ ان کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطے میں عمر شریف کے جسد خاکی کو 48   گھنٹوں میں وطن واپس لانے کی استدعا کی ہے، جس پر وزیر خارجہ نے ان کی میت جلد واپس لانے کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved