چیئرمین پی سی بی نے عمران خان انکلوژر میں بورڈ کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے بھی ممکن ہو سکے اپنے اخراجات کم کریں۔ تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں ہر سطح کے ملازمین شریک تھے جہاں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بتایا کہ انہوں نے کس طرح پرائم منسٹر ہاؤس اور آفس کے دیگر اخراجات کم کئے ہیں، اسی طرح ہمیں بھی اپنے بورڈ میں اخراجات کم کرنا ہوں گے اسے جیسے مرضی ممکن بنائیں، دو کی بجائے ایک کپ چائے پیئیں، اے سی کاستعمال کم کردیں، دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کر کے جائیں، کفایت شعاری سے کام لیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کسی کا ذکر کئے بغیر بھاری تنخواہیں لینے والوں کو پیغام دیا کہ سب کو کام کرنا ہو گا اور کام کی بنیاد پر اپنی موجودگی کا جواز بتانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہونا چاہیے، نمبر ون ٹیم نہیں ہو گی تو ہم سب کے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی عمران خان کے نقش قدم پر، ملازمین کو اخراجات فوری طور پر کم کرنے کا حکم دے دیا
3
اکتوبر 2021