حافظ سعد رضوی کی نظربندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی

3  اکتوبر‬‮  2021

سپریم کورٹ کے وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی میں منعقد ہوا ،جس میں بورڈ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کےسربراہ سعد رضوی کو زیرحراست رکھنے میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی ، اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعد رضوی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے ۔29 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ کو خط لکھا تھا جس میں سعد رضوی کی حراست کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئےلکھا گیا تھا۔ ٹی ایل پی کے سربراہ کی نظربندی میں یہ تیسری بار توسیع کی گئی ہے۔

یادرہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی نظر بندی کالعدم قرار دی تھی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے یکم اکتوبر کو فیصلہ سنایا تھا جس میں ان کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے کر رہائی کاحکم دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved