ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ریمبو اور صاحبہ کو بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی وکی کوشل سے شادی دیکھ کر اپنی شادی یاد آگئی۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر بالی ووڈ، لولی ووڈ سمیت سبھی لوگ حیران ہیں کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کیسے ہو گئی، بالی ووڈ انڈسٹری خوبصورت ہیروز سے بھری پڑی ہیں مگر کترینہ کیف نے وکی کوشل کا انتخاب کیوں کیا۔
اس موضوع پر اداکارہ ریمبو اور صاحبہ کی ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہےاس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ریمبو کترینہ اور وکی کی شادی پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے سوال کرتے ہیں کہ ’کترینہ نے وکی کوشل سے ہی شادی کیوں کی؟
View this post on Instagram
ریمبو مزید کہتے ہیں کہ کترینہ کسی اور سے بھی تو شادی کرسکتی تھی پھر صرف وکی کوشل ہی کیوں؟جس پر صاحبہ انہیں جواب دیتی ہیں اور آئینہ دکھاتے ہوئے کہتی ہیں کہ کیا میں نے آپ سے شادی نہیں کی؟
صاحبہ کا یہ جواب سن کر ریمبو خاموش ہوجاتے ہیں اور ویڈیو یہی ختم ہوجاتی ہے لیکن سوال آج بھی وہی ہے کہ کترینہ نے وکی سے شادی آخر کی کیوں؟
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل نظر آرہی ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اسے بہت پسند کیا گیا ہے۔