ٹک ٹاک کی جانب سے یوٹیوب طرز کے فیچر کی آزمائش جاری

18  دسمبر‬‮  2022

 ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی حریف ایپس کے لیے نئی مشکلات کھڑی کر رہی ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے حال ہی میں یوٹیوب طرز کی ہوریزونٹل اسکرین کے فیچر کی آزمائش کی گئی ہے جو ٹِک ٹاک کلپس کو دیکھنے کا ایک بالکل نیا انداز ہوگا۔

ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق دوران آزمائش جن صارفین کو اس فیچر تک رسائی ہے ان کی اسکرین پر ایک بٹن موجود ہے جس کو دبا کر فون کو ہوریزونٹلی رکھنے سے ٹِک ٹاک کا ڈسپلے بھی اس ہی طرح اسکرین پر پھیل جاتا ہے۔

میٹ نیوارا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس فیچر کا عملی مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے یہ اقدام بتاتا ہے کہ ایپ کا اگلا ہدف یوٹیوب کی جگہ لینا ہے تاکہ ٹِک ٹاک پر کانٹینٹ بنانے والے اب طویل طرز کے ویڈیو بنانے میں دلچسپی لیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved