انگلینڈ نے پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کردیا

20  دسمبر‬‮  2022

انگلینڈ نے پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کردیا۔
انگلش کرکٹ ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، انگلینڈ کے بین ڈیکٹ 82 اور کپتان بین سٹوکس نے 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

گزشتہ روز کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے167 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان انگلینڈ نے 2 وکٹ پر 112 رنزبنائے تھے۔

پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 216 رنز پر آؤٹ ہوئی، کپتان بابر اعظم 54 اور سعود شکیل 53 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کے ریحان احمد نے اننگز میں 5 اور میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز نے دھواں دھار بیٹنگ کی لیکن میچ تیسرے روز مکمل نا کرسکے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 167 رنز کا ہدف محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، بین ڈکٹ نے 82 جبکہ کپتان بین سٹوکس نے 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، دیگر کھلاڑیوں میں زیک کرولی 41 جبکہ ریحان احمد نے 10 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved