عامر ذوالفقار خان آئی جی پنجاب تعینات

21  دسمبر‬‮  2022

 حکومت نے محمد عامر ذوالفقار خان کو آئی جی پنجاب مقررکرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

محمد عامرذوالفقار خان اس سے قبل بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ وہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس میں بھی آئی جی کی حیثیت سے تعینات رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس سروس کے بلال کمیانہ کی خدمات بھی پنجاب حکومت کے سپر د کی جارہی ہیں،محمد عامر ذوالفقار خان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ فیصل شاہکار نے ایک روز قبل اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا جس کے بعد  ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد کو قائم مقام آئی جی پنجاب پولیس تعینات کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved