واٹس ایپ نے صارفین کے دیرینہ مطالبے پر آڈیو پری ویو کا فیچرمتعارف کرا دیا ہے، جس کے استعمال سے صارفین اپنا آڈیو پیغام بھیجنے سے پہلے خود سن سکیں گے۔
واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ایشیائی صارفین اور بالخصوص بھارتی صارفین کے دیرینہ مطالبے پر متعارف کرایا گیا ہے، جو کہ واٹس انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ فیچر صرف عوامی شخصیات کیلئے دستیاب ہو گا، یعنی کہ عوامی سطح پر مشہور شخصیات یا وہ افراد جن کی آواز لاکھوں صارفین تک پہنچتی ہو، صرف وہی اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی کے نام اور سٹرکچر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے بعد اس میں صارفین کیلئے مزید سروسز متعارف کرنے کا اعلان کیا تھا، جو مستقبل قریب میں فراہم کی جائیں گی۔