پاکستان میں خودکشی کی کوشش پر سزا ختم کر دی گئی

23  دسمبر‬‮  2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قانون میں خودکشی کی کوشش پر سزا کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2022ء کی توثیق کر دی۔ بل کے ذریعے پاکستان پینل کوڈ 1860 میں خودکشی کی کوشش کی سزا سے متعلق سیکشن 325 کو ختم کیا گیا ہے۔

صدر عارف علوی نے بیرونی سرمایہ کاری ( فروغ و تحفظ) ترمیمی بل 2022ء کی بھی توثیق کی۔ بل کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاری ( فروغ و تحفظ) ایکٹ 2022ء کے سیکشن ایک میں ترمیم کی گئی ہے۔

صدر عارف علوی نے دونوں بل آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت منظور کئے۔

یاد رہے کہ سینیٹ نے خودکشی کی کوشش کرنے والوں کو سزا دینے کی شق کو ختم کرنے کا بل منظور کیا تھا۔

پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 325 کے تحت خودکشی یا اس کی کوشش کرنا جرم تھا جس پر ایک سال جیل، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوتی تھیں۔

یہ بل پیپلز پارٹی نے پیش کیا تھا اور جے یو آئی نے اس کی مخالفت کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved