تیل کی حد مقرر کرنے کا معاملہ، روس کی پٹرول کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی

23  دسمبر‬‮  2022

عالمی قوتوں کی جانب سے روسی پٹرول پر ’’پرائس کیپ‘‘ لگانے پر روس نے خام تیل کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جی-7 ممالک اور یورپی یونین کی جانب سے روسی پٹرول کی قیمت زیادہ سے زیادہ 60 ڈالر فی بیرل مختص کی گئی تھی۔

جی-7 اور یورپی یونین کے رکن ممالک اور ان کے اتحادی 60 ڈالر فی بیرل سے زیادہ قیمت پر پٹرول خریدنے پر ان کے آئل ٹینکرز کو انشورنس نہیں دی جائے گی۔

روسی صدر پوٹن نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی تاہم یورپی ممالک اور جی -7 ممالک اپنے اقدام سے پیچھے نہیں ہٹے تھے۔

جس پر روس نے اب یہ دھمکی دی ہے کہ پرائس کیپ نہیں ہتائی گئی تو خام تیل کی پیداوار بند کریں گے اور اس طرح دنیا پٹرول کے مزید بحران میں مبتلا ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ روس یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں گیس اور تیل کی فروخت کرنے والا ایک بڑا ملک ہے تاہم یوکرین جنگ کے آغاز سے اس پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved