صدر مملکت اورچیئرمین سینیٹ آمنے سامنے

23  دسمبر‬‮  2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ اجلاس نہیں بلایا تو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس خود طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کی سمری ایوان صدر کو بھیجی گئی تھی لیکن صدرمملکت عارف علوی نے سمری پردستخط نہیں کیے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت پارلیمانی امورنے اجلاس طلب کرنے کی سمری کل ایوان صدر کو ارسال کی تھی اور یہ سمری اجلاس آج دن 2 بجے بلائے جانے سےمتعلق تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی پنجاب کی صورتحال سے نالاں ہیں۔

صدر کے سمری پر دستخط نہ کرنے کے بعد سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے حکومتی اراکین نے ریکوزیشن چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی جس پر 26 اراکین کے دستحط موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اراکین کی ریکوزیشن پر آج اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کو ایجنڈے کا حصہ بنایاگیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved