لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد چودھری پرویز الٰہی کا وزارت اعلیٰ کا عہدہ دوبارہ بحال ہو گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے عدالت کو اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی۔