عدالتی فیصلے پر پی ٹی آئی کا ر دعمل آگیا

23  دسمبر‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے پرویز الٰہی نے جو انڈرٹیکنگ دی وہ تکنیکی معاملہ ہے اور عدالت کے کہنے پر جو انڈرٹیکنگ دی گئی پی ٹی آئی اس سے اتفاق نہیں کرتی، اب گورنر اور چیف سیکرٹری کو پنجاب اسمبلی میں بلا کر پوچھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہد ری کا کہنا تھا کہ عدالت میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا اور گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔ اصولی طور پر ہم سے انڈر ٹیکنگ نہیں بنتی تھی اور پرویز الٰہی نے جو انڈرٹیکنگ دی ہے وہ ٹیکنیکل معاملہ ہے۔ عدالت کے کہنے پر جو انڈر ٹیکنگ دی گئی پی ٹی آئی اس سے اتفاق نہیں کرتی، ہم نے جو انڈر ٹیکنگ دی ہے وہ یہ ہے کہ اگلی تاریخ تک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو بنانا اور ہٹانا منتخب نمائندوں کا کام ہے اور سلیکٹڈ گورنر منتخب وزیراعلیٰ کو گھر نہیں بھیج سکتے، گورنر پنجاب آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اور اب گورنر اور چیف سیکرٹری کو پنجاب اسمبلی میں بلا کر پوچھا جائے گا، معلوم نہیں گورنرسے کس نے نوٹیفکیشن پردستخط کرائے، اسمبلیاں بہرحال تحلیل ہونی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved