پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 169 پوائنٹس کم ہو کر 39669 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 438 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 13 کروڑ 26 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4.59 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے کم ہوکر 6325 ارب روپے ہے۔
مجموعی طور پر پورا ہفتہ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 1632 پوائنٹس کم ہوکر 39669 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2116 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح41037 اور کم ترین سطح 39276 رہی۔
کراچی: اسٹاک مارکیٹ کا ہفتہ وار کاروبار کا حجم 90 کروڑ شیئرز رہا جس کی مالیت 24 ارب روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 239 ارب روپے کم ہوکر 6325 ارب روپے ہے۔