ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت گزشتہ کئی روز سے بڑھ رہی تھی تاہم آج قیمت 3350 روپے کم ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے 3350 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔
دس گرام سونے کا بھاؤ 2872 روپےکم ہوکر 152006 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 1797 ڈالر فی اونس ہے۔