گورنر پنجاب کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی

23  دسمبر‬‮  2022

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔

بحالی کے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو مبارک دیتا ہوں، عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا۔

انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت پر اندھیرے میں شب خون کی کوشش ناکام ہوگئی، سلیکٹڈ حکومت نے 58 ٹو بی بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا راستہ روک دیا گیا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے، عمران خان کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گورنر کے خلاف صوبائی اسمبلی کی قرارداد اہمیت کی حامل ہے، قرارداد کی روشنی میں گورنر کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے اور اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کے حکم نامے کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔

عدالت نے گورنر پنجاب سے بھی اپنا آرڈر واپس لینے کی انڈر ٹیکنگ مانگتے ہوئے سماعت گیارہ جنوری 2022ء تک ملتوی کردی۔ عدالتی حکم نامے کے بعد پرویز الہیٰ اور پنجاب کابینہ 11 جنوری تک بحال رہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved