پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار اور سرمایہ کاری کا مثبت رجحان رہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مجموعی طور پرکاروباری دن میں 485 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کاروبار کا اختتام 40 ہزار 155 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 697 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 14 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 5 ارب 13 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 84 ارب روپے کے اضافے کے بعد کاروبار کےاختتام پر 6 ہزار 409 ارب روپے ہے۔