شمالی کوریا کے 5 ڈرونز جنوبی کوریا میں داخل، سیول کی جوابی کارروائی

26  دسمبر‬‮  2022

شمالی کوریا کے پانچ ڈرونز جنوبی کوریا کی سرزمین میں داخل ہونے کے سیول نے اپنی فضائیہ کو متحرک کردیا اور جوابی کارروائی کے طور پر اپنا جاسوس طیارہ سرحد پار شمالی سرزمین پر بھیج دیا۔ 

الجزیرہ کی رپورٹ کجے مطابق 2017ء کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین اس نوعیت کا پہلا واقعہ پیش آیا ہے اور مذکورہ واقعے کے تناظر میں پڑوسیوں کے درمیان پہلے سے ہی تناؤ والے تعلقات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے جنوبی کوریا کے ایک اہلکار نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو اشتعال انگیزی کا واضح عمل قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے جواب میں جنوبی کوریا نے اپنا جاسوس طیارہ سرحد پار شمالی کی سرزمین پر بھیج دیا ہے۔

جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا کہ شمالی کوریا کے ڈرونز کا سب سے پہلے شمال مغربی شہر گیمپو میں مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 25 منٹ پر معلوم ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved