بلوچستان کاہان دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فہد خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک ہوئے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کاہان کے قریب دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فہد خان کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
کیپٹن محمد فہد خان شہید کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کر دی گئی. نماز جنازہ میں چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی شرکت.آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی نماز جنازہ میں شرکت.
1/2 pic.twitter.com/3aDIud4htD— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 26, 2022
نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سینیئر سول و ملٹری افسران اور شہید کے لواحقین شریک ہوئے۔
شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔