اسلام آباد بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کرانے کے لیے پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔
پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان نے وکیل سردار تیمور اسلم کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں درخواست میں کابینہ ڈویژن، وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن سے گیارہ روز پہلے یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کی کوئی اہمیت نہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کرکے الیکشن کمیشن کا 20 دسمبر کا فیصلہ بحال کیا جائے، الیکشن کمیشن کو 101 یونین کونسلز میں 31 دسمبر کو الیکشن کرانے کی ہدایت کی جائے۔
سنگل بنچ چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کو آج 27 دسمبر کو فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔