پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے سوال اٹھایا ہے کہ پرسوں اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کی ویڈیو لنک پر ملاقات ناکامی کا شکار کیوں ہوئی؟
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا تو اگست تک کیا بات چیت کرتے رہے تھے؟اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی تو آپ اسے ختم کر دیتے۔
انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا تو وہ اب بھی کھٹائی میں کیوں پڑا ہے؟پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نے مزید کہا ہے کہ کیا دسمبر 2022ء میں بھی عمران خان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی؟
اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ حتمی طور پر بتانا مشکل ہے کہ الیکشن کب ہوں گے، ہم ابھی تک الیکشن کا ہدف حاصل نہیں کر سکے۔