جج صاحبان کو لاء سکول بھیجنا چاہیے تاکہ قانون پڑھ سکیں،فواد چوہدری پھٹ پڑے

27  دسمبر‬‮  2022

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، جج صاحبان کو 5 سال کیلئے لاء سکول بھیجنا چاہیے تاکہ قانون پڑھ سکیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پہلے لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ 10 بجے ریسٹورنٹس بند کر دیں، اب سکول کی چھٹیوں کا فیصلہ کرتے پھر رہے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آخر کس قانون کے تحت جج انتظامی معاملے پر اپنی رائے کو قانون قرار دے سکتا ہے، ان جج صاحبان کو دوبارہ لاء سکول میں بھیجنا چاہیے تاکہ یہ پورے 5 سال قانون پڑھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved