مسلم لیگ ن کے ایم این اے اہم رہنما گرفتار

27  دسمبر‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام پر اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کر لیا۔

مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ملزم چودھری محمد اشرف ساہیوال کے حلقہ نمبر 161 سے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے ہیں۔

ملزم چودھری محمد اشرف نے 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی جعلسازی اور فراڈ سے محمد سلیم پٹواری اور ریاست علی گرداور سے مل کر جعلی گرداوری بنا کر اپنے قبضہ میں رکھی ہوئی تھی۔

ملزم چودھری محمد اشرف پر الزام ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ہے۔ملزم چودھری محمد اشرف نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو جعلی الاٹی ظاہر کرکے سرکاری رقبہ پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کرکے مقدمہ نمبر 18/22 درج کرکے ایم این اے چودھری محمد اشر ف کو گرفتار کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved