زرعی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے یونٹ کمی

27  دسمبر‬‮  2022

زرعی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی سبسڈی سے ان کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق زرعی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے۔نیپرا نے وزارت توانائی کی درخواست پر زرعی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 16 روپے 60 پیسے سے کم کرکے 13 روپے فی یونٹ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں زرعی صارفین کو مجموعی طور پر 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
وفاقی حکومت کی سبسڈی سے جاری کی گئی سہولت کا اطلاق ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے زرعی صارفین پر بھی ہوگا جب کہ قیمت میں کمی کا اطلاق نومبر 2022ء کے بلوں سے ہوگا۔نیپرا کے مطابق وفاقی حکومت یہ پیسے سبسڈی کی مد میں ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے 14 دسمبر کو ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروائی گئی تھی، جس سے زرعی صارفین کو 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved