تحریک انصاف کا اہم اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں طلب

27  دسمبر‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وفاقی وزراء اسد عمر اور عمر ایوب سمیت دیگر افراد اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں سے عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق استعفوں کے معاملے پر 28 دسمبر کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرنے والے ممبران کے بارے میں مشاورت بھی ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved