جب سرحد پر باڑ ٹوٹ رہی تھی اس وقت ہماری فورس کو پولیٹیکل انجنیئرنگ میں لگایا گیا تھا، عمران خان

27  دسمبر‬‮  2022

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ جب افغان سرحد پر لگی باڑ اکھاڑی جارہی تھی تو کیا اس وقت ان کا کام سیاسی انجینیئرنگ کرنا تھا؟

ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ دہشت گردی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاک افغان سرحد پرجب باڑ ٹوٹ رہی تھی تو کیا ہمیں پتا نہیں چلا؟اُس وقت ہماری فورس کو پولیٹیکل انجینیئرنگ میں لگایا ہوا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے کہا کہ جنرل باجوہ کو بار بار کہا کہ ہمیں محتاط رہنا چاہیے، دہشت گردی بڑھ سکتی ہے، اب میر علی اور میران شاہ میں طالبان کے جھنڈے لگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سکیورٹی فورسز پر اعتماد ہے لیکن ہمارے پاس ایک اور جنگ لڑنے کا پیسہ نہیں، آئی ایس آئی ایک منظم اور باصلاحیت ادارہ ہے، اسے پولیٹیکل انجینیئرنگ کے بجائے احتساب کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved